the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ورنگل 29؍فروری (اعتماد نیوز)سابق وزیر بسواراجو ساریا نے کہا کہ وہ 1981سے سیاست میں ہیں وہ کونسلر ،کارپوریٹر ،ایم ایل اے بعد ازاں ریاستی وزیر کی حیثیت سے کانگریس میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔مسٹر ساریا نے کہا کہ وہ سابق میں وہ برسر اقتدار کانگریس پارٹی میں رہکر پارٹی کی مخالفت میں تلنگانہ تحریک چلائی ۔اور یہ تلنگانہ تحریک کے قائد تھے ۔یہ الگ بات ہے کہ کانگریس نے ہی تلنگانہ دی ہے لیکن اس کی بازیابی و ترقی کے لئے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ۔اور ورنگل کی ترقی کے لئے کثیر رقم منظور کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی بہترکارکردگی اور تلنگانہ کی تعمیر نو کے لئے کام کرنے کے لئے ہی وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس میں رہتے ہوئے انہوں نے ورنگل کے کئی غریب افراد کو اندراماں مکانات دلائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ڈبل روم مکانات کو مستحق غریب افراد تک پہنچنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی میں رہتے ہوئے ہی ورنگل کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور انکے بھائی بسواراجو کمار نے



ورنگل میں کسی بھی اراضی کو قبضہ نہیں کیا ۔اگر کوئی اواضح کریں تو وہ اراضی اسی کے حوالہ کرنے کا چیلنج کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ورنگل کی ترقی کے لئے ترقیاتی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی قائدین کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہمیت نہیں ہے ۔وہ کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس امیدواروں کوکامیاب کرنے کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے ۔اس موقع پر موگا رام موہن راؤ ،ڈاکٹر پولہ نٹراج ،محمد یعقوب علی ،تتری لکشمن ،محمد ایوب ،بسواراجو کمار اور دیگر موجو د تھے ۔بسواراجو ساریا کانگریس سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے بعد پہلی بار انہوں پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ انہوں نے تبایا کہ سنہری تلنگانہ کے حامی ہیں اسی وجہ سے وہ اس پارٹی مین شامل ہوئے ہیں۔کانگریس پارٹی میں قیادت کی کمزوری سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔انہوں کے سی آر کی 18ماہی خدمات کو سراہا اور انکے کام کرنے کے انداز ہی سے وہ کافی متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ مجھے کانگریس پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر مسرت محسوس ہورہی ہے۔ میں کئی ایک اہم عہدوں پر فائز رہ چکا ہوں۔ کے سی آر اگر مجھے ریاست کی ترقی کیلئے کوئی ذمہ داری سونپ تے ہیں تو وہ اسکو انکار نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.